ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی معاملہ :رشوت لینے کے معاملے میں تین گرفتار

نوٹ بندی معاملہ :رشوت لینے کے معاملے میں تین گرفتار

Fri, 18 Nov 2016 13:27:46    S.O. News Service

احمد آباد، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )انسداد بدعنوانی شاخ(اے سی بی) کے حکام نے کانڈلا پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کے دو افسران اور ایک بچولئے کو ایک نجی کمپنی سے 2.9لاکھ روپے(حال ہی میں جاری شدہ 2000روپے کے نوٹوں میں)رشوت کے طور مبینہ طور پر قبول کرنے کے لئے گرفتار کیا ہے۔ادیکشن انجینئرپی شرینواس،سب منڈل افسر کے کمیتکر اور بچولئے رودریشور سنامدی کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔کچھ اے سی بی سے منسلک پولیس انسپکٹر ایچ ایم کانساگرا نے بتایا کہ زیر التوا بل کے بھگتان کے لئے شرینواس نے 2.5لاکھ روپے اور کمیتکر 1.5لاکھ روپے رشوت مانگی۔اے سی بی افسر نے بتایا کمپنی کے مالک کی شکایت کے بعد کل جال بچھایا گیا،شرینواس کے مقام پر سنامدی نقد لینے کے لئے آئے،اگرچہ کمیتکر کے لئے بھی ڈیڑھ لاکھ روپے تیار رکھے تھے لیکن وہ نہیں آیا،ڈھائی لاکھ روپے قبول کرتے ہوئے ہم لوگوں نے بچولئے کو گرفتار کر لیا،اس کے بعد ہم نے کے پی ٹی کے دونوں افسران کو گرفتار کر لیا۔افسر نے بتایا کہ کمیتکر کے گھر کی تلاشی لینے پر پولیس کو 40000روپے ملے جو اس نے حال ہی میں شکایت کنندہ سے رشوت کے طور پر قبول کیا تھا۔کانساگرا نے بتایا کہ مکمل نقد حال میں جاری شدہ نوٹ میں تھے۔افسر نے ساتھ ہی کہا کہ چونکہ کے پی ٹی افسر نئے نوٹوں میں رشوت چاہتے تھے اس شکایت نے اپنے بینک اکاؤنٹس، رشتہ داروں اور دوستوں کی مدد سے اس کا اہتمام کیا۔


Share: